22 جنوری 2016 - 16:25
علامہ الکرباسی کا نجف اشرف میں انتقال

علامہ جعفر الکرباسی، معروف کتاب’’ اعراب القرآن‘‘ کے مؤلف ۸۹ سال کی عمر میں عارضہ قلبی کی وجہ سے نجف اشرف میں انتقال کر گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علامہ جعفر الکرباسی، معروف کتاب’’ اعراب القرآن‘‘ کے مؤلف ۸۹ سال کی عمر میں عارضہ قلبی کی وجہ سے نجف اشرف میں انتقال کر گئے۔
یہ بزرگ عالم دین جو عراق اور عالم اسلام میں علم نحو و صرف کے میدان میں ایک اہم شخصیت کے مالک تھے نجف اشرف کے بہت سارے طلاب علوم دینیہ آپ کی شاگردی کا شرف رکھتے ہیں۔
آپ عراق کی یونیورسٹیوں میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کے رسالوں کے استاد رہنما ہونے کی حیثیت سے بھی فعالیت کرتے تھے اور ادبیات عرب کے عنوان سے منعقدہ دسیوں کانفرنسوں میں بھی شریک ہوتے تھے۔
علامہ الکرباسی کے جسد خاکی کو گزشتہ روز حرم امیر المومنین(ع) کے طواف کے بعد مرقد کمیل بن زیاد میں دفن کر دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲